ڈی آئی جی سرفراز احمد فلکی نے بطور ڈی آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

ڈی آئی جی سرفراز احمد فلکی نے بطور ڈی آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
نئے تعینات ہونے والے ڈی آئی جی پی ایچ پی سرفراز احمد فلکی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ قبل ازیں وہ بطور ڈی آئی جی آر اینڈ ڈی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ چارج سنبھالنے کے بعد انہوں نے ہیڈکوارٹرز میں تعینات افسران سے میٹنگ کی اور پی ایچ پی سے متعلقہ محکمانہ امور پر بریفنگ لی۔ ڈی آئی جی سرفراز احمد فلکی نے افسران و اہلکاران کو بھرپور محنت، فرض شناسی اور ایمانداری سے فرائض منصبی ادا کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے تمام افسران و اہلکاران کو ہدایت کی کہ وہ پی ایچ پی کے عزم محفوظ شاہرات محفوظ عوام کے مطابق عوام کی جان و مال کے تحفظ اور مسافروں کی خدمت و حفاظت کے لیے کوئی کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن و بدعنوانی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت اقدامات جاری رہیں گے جبکہ پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی غفلت و لاپرواہی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی۔

(ہینڈ آؤٹ 314 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

Press Release Date: 
Monday, June 20, 2022