آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری۔
پولیس ملازمین کو فری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے 20 اور 21 جون کو پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ ہسپتال میں دو روزہ " فری آئی کیمپ " لگایا جائے گا ۔ ترجمان پنجاب پولیس
ماہر امراض چشم و آئی سپیشلسٹ میڈیکل کیمپ میں آنے والے ملازمین اور انکے اہل خانہ کا فری چیک اپ کریں گے۔ ترجمان پنجاب پولیس
لاہور کے علاوہ دیگر اضلاع کی پولیس لائنز میں بھی میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا۔ ترجمان پنجاب پولیس

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں پولیس ملازمین کو فری طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے 20 اور 21 جون کو پولیس لائنز قلعہ گجر سنگھ ہسپتال میں دو روزہ " فری آئی کیمپ " لگایا جائے گا ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ فری میڈیکل کیمپ میں ماہر امراض چشم و آئی سپیشلسٹ میڈیکل کیمپ میں آنے والے ملازمین اور انکے اہل خانہ کا فری چیک اپ کریں گے اور  آئی کیمپ میں پولیس افسران ، اہلکاران اور انکی فیملیز کو فوری چیک اپ کے بعد ادویات بھی دی جائیں گی ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ فری آئی کیمپ کا مقصد پولیس ملازمین کو جدید طبی سہولیات کی با آسانی فراہمی کو یقینی بنانا ہے اور لاہور کے علاوہ دیگر اضلاع کی پولیس لائنز میں بھی مستقبل میں میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا۔

(ہینڈ آؤٹ 312 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Sunday, June 19, 2022