آئی جی پنجاب کا تھانہ روشن والہ فیصل آباد کے علاقہ میں خاتون سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش اور آگ لگانے کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب کا تھانہ روشن والہ فیصل آباد کے علاقہ میں خاتون سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش اور آگ لگانے کے واقعہ کا نوٹس
آر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ، آئی جی پنجاب کا زیر حراست ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم
سی پی او فیصل آباد اپنی نگرانی میں واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کرائیں۔ آئی جی پنجاب
سپروائزری افسران متاثرہ خاتون سے رابطہ رکھیں اور انصاف کی فراہمی یقینی بنائیں۔ راؤ سردار علی خان

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے تھانہ روشن والہ فیصل آباد کے علاقہ میں خاتون سے مبینہ طور پر زیادتی کی کوشش اور آگ لگانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب کا زیر حراست ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا۔ انہوں نے سی پی او فیصل آباد کو اپنی نگرانی میں واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کرانے کی ہدایت کی۔ راؤ سردار علی خان نے ہدایت کی کہ سپروائزری افسران متاثرہ خاتون سے قریبی رابطہ رکھیں اور انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ خواتین پر تشدد اور زیادتی کے واقعات میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، مذکورہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔
 

(ہینڈ آؤٹ 311 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Saturday, June 18, 2022