ڈی آئی جی وقاص نذیر کو ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب کے عہدے پر تعینات کرنے کے احکامات جاری

 ڈی آئی جی وقاص نذیر کو ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب کے عہدے پر تعینات کرنے کے احکامات جاری
وقاص نذیر پنجاب پولیس انفارمیشن آفیسر (PPIO)کے فرائض بھی سر انجام دیں گے۔
وقاص نذیر کا تعلق پاکستان پولیس سروس کے اٹھائیسویں کامن سے ہے۔
وقا ص نذیر ڈی آئی جی آئی ٹی، اسٹیبلشمنٹ، انویسٹی گیشن مانیٹرنگ، لاجسٹکس،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، سی پی او گوجرانوالہ اور آر پی او ڈی جی خان کے عہدوں پر فرائض ادا کرچکے ہیں۔
وقاص نذیر کا شمار پنجاب پولیس کے انتہائی پروفیشنل، قابل اور فرض شناس افسران میں ہوتا ہے۔

ڈی آئی جی وقاص نذیر کو ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب کے عہدے پر تعینات کردیا گیا اور اس حوالے سے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ وقاص نذیر پنجاب پولیس انفارمیشن آفیسر (PPIO)کے فرائض بھی سر انجام دیں گے۔ وقاص نذیر اس سے قبل آرپی او ڈی جی خان کے فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وقاص نذیر کا تعلق پاکستان پولیس سروس کے اٹھائیسویں کامن سے ہے۔وقاص نذیر نے2001میں بطوراے ایس پی پولیس سروس کو جوائن کیا۔ وقاص نذیر کو پنجاب کے علاوہ خیبر پختونخواہ میں فرائض ادا کرنے کا وسیع تجربہ حاصل ہے۔اس سے قبل وقاص نذیر آر پی او ڈی جی خان کے عہدے پر فرائض سر انجام دے رہے تھے پنجاب حکومت نے ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب کے عہدے پر تعینات کردیا ہے۔ وقا ص نذیر ڈی آئی جی آئی ٹی، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور،ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ،ڈی آئی جی انویسٹی گیشن مانیٹرنگ،ڈی آئی جی لاجسٹکس اینڈ پروکیورمنٹ، ایس پی انویسٹی گیشن-ٰٰٰٰIII،سی پی او گوجرانوالہ اور اے آئی جی آپریشنز کے عہدوں پر بھی تعینات رہے ہیں۔ سی پی او گوجرانوالہ تعیناتی کے دوران آر پی او گوجرانوالہ کا اضافی چارچ بھی وقاص نذیر کے پاس رہا۔ وقاص نذیر نے بطور ڈی پی او حافظ آباد، میانوالی، پاکپتن، مانسہرہ کے علاوہ خیبر پختونخواہ میں بھی فرائض اد اکئے ہیں۔وقاص نذیر کا شمار پنجاب پولیس کے انتہائی پروفیشنل، قابل اور فرض شناس افسران میں ہوتا ہے۔

(ہینڈ آؤٹ 307 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 

Press Release Date: 
Friday, June 17, 2022