آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے سی ٹی ڈی میں تعینات ڈی ایس پی محمد اقبال کو معطل کر دیا۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے سی ٹی ڈی میں تعینات ڈی ایس پی محمد اقبال کو معطل کر دیا۔
ڈی ایس پی محمد اقبال کو کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر معطل کیا گیا۔
پنجاب پولیس میں محکمانہ احتساب کا عمل مزید سخت کیا جا رہا ہے۔ آئی جی پنجاب
شہری پولیس سے متعلقہ شکایات 1787 پر درج کرائیں۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ میں تعینات ڈی ایس پی محمد اقبال کو معطل کرنے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق محمد اقبال ڈی او رحیم یارخان سی ٹی ڈی تعینات تھا اور انہیں کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر معطل کیا گیا ہے۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نےa کہا ہے کہ پنجاب پولیس میں محکمانہ احتساب کا عمل مزید سخت کیا جا رہا ہے،شہری پولیس سے متعلقہ شکایات 1787 پر درج کرائیں۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ کرپشن اور محکمے کی بدنامی کا باعث بننے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں اور ایسی سرگرمیوں میں ملوث کالی بھیڑوں کو محکمہ سے باہر نکالنے کا سلسلہ ترجیحی بنیادوں پر جاری رہے گا۔

(ہینڈ آؤٹ 306 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 

Press Release Date: 
Friday, June 17, 2022