اے آئی جی لیگل سیف المرتضیٰ کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر سنٹرل پولیس آفس میں الوداعی تقریب کا انعقاد

اے آئی جی لیگل سیف المرتضیٰ کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر سنٹرل پولیس آفس میں الوداعی تقریب کا انعقاد
آئی جی پنجاب کی جانب سے منعقدہ تقریب میں ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز اور اے آئی جیز نے شرکت کی۔
سیف المرتضی نے بطور اے آئی جی لیگل ہیومن رائٹس سیل کو فعال بنانے میں اہم کردار اداکیا۔ آئی جی پنجاب
 سیف المرتضی نے قانونی معاملات کی بہترین نگرانی کرتے ہوئے شاندار خدمات سر انجام دیں۔افسران کا اظہار خیال
اپنے تمام سینئرز اور جونیئرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کے تعاون اور راہنمائی سے اپنے فرائض بطریق احسن ادا کیے۔ سیف المرتضی  

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہاہے کہ محنتی، فرض شناس اور قابل افسران پنجاب پولیس کا قیمتی سرمایہ ہیں جنہوں نے اپنی محنت اور قابلیت سے نہ صرف انتظامی امور کو بہترین اندازمیں سر انجام دیا بلکہ پبلک سروس ڈلیوری کے عمل کو مزید بہتر اور فاسٹ ٹریک بنایا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ اے آئی جی لیگل سیف المرتضیٰ کا شمار بھی انہی افسران میں ہوتا ہے جنہوں نے پیشہ ورانہ کیرئیر میں ملنے والی ہر ذمہ داری کو احسن انداز میں اد اکیا ہے۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ سیف المرتضٰی نے بطور اے آئی جی لیگل ہیومن رائٹس سیل کو مزیدفعال بنانے میں اہم کردار اداکیا اور انکی محنت کی بدولت میں متعدد کیسز میں شہریوں کو فوری ریلیف حاصل ہوا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنٹرل پولیس آفس میں اے آئی جی لیگل سیف المرتضیٰ کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب  میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے منعقدہ تقریب میں ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز اور اے آئی جیز نے شرکت کی۔ اے آئی جی لیگل سیف المرتضیٰ (ایچ آر سی) اپنی مدت ملازمت مکمل کرنے کے بعد پولیس سروس سے ریٹائرڈ ہو گئے ہیں۔
تقریب میں موجود دیگر افسران نے بھی اے آئی جی سیف المرتضٰی کی پیشہ ورانہ خدمات کوقابل ستائش قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیف المرتضٰی نے پنجاب پولیس کے قانونی معاملات کی بہترین نگرانی کرتے ہوئے شاندار خدمات سر انجام دیں ہیں۔ اے آئی جی سیف المرتضٰی نے الوداعی تقریب منعقد کرنے پر آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ اپنے تمام سینئرز اور جونیئرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جن کے تعاون اور راہنمائی سے اپنے فرائض بطریق احسن ادا کرنے میں کامیاب رہا۔ اے آئی جی سیف المرتضٰی نے کہاکہ ریٹائرمنٹ کے بعد بھی محکمہ پولیس کے ساتھ میرا رابطہ برقرار رہے گا اور جب بھی میری ضرورت ہوئی میری خدمات ہمیشہ دستیاب ہونگی۔ تقریب کے اختتام پر آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے اے آئی جی سیف المر تضٰی کو اعزازی سووینئر اوریادگاری شیلڈ پیش کی۔

(ہینڈ آؤٹ 305 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 

Press Release Date: 
Friday, June 17, 2022