آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا انعقاد

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی زیر صدارت سنٹرل پولیس آفس میں پولیس ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا انعقاد
ٹریفک وارڈنز کی 295خالی سیٹوں پر محکمانہ ترقیوں کے عمل کو جلد از جلد مکمل کرنے کا فیصلہ
کریکٹر سر ٹیفیکیٹ سے متعلقہ ترامیم بارے کمیٹی تشکیل، دو ہفتوں میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم
اجلاس میں پولیس قومی رضاکاروں کی کارکردگی اور دیگرپیشہ ورانہ امور کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا۔
ٹریفک وارڈنز، کریکٹر سرٹیفیکیٹ اور پولیس قومی رضاکاروں سے متعلق امور پر افسران جلدحتمی رپورٹ پیش کریں۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ ٹریفک وارڈنز کی خالی سیٹوں پر محکمانہ ترقیوں کے عمل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب 295خالی سیٹوں کو میرٹ کے مطابق محکمانہ ترقیوں کے ذریعے پر کریں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ٹریفک پولیس سے متعلقہ دیگر امورکا از سر نو جائزہ لیا جائے اور تشکیل کردہ کمیٹی 14روز کے اندر اپنی سفارشات پر مبنی حتمی رپورٹ پیش کرے۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ کریکٹر سرٹیفیکیٹ کے اجراء میں شہریوں کی شکایات اور تجاویز پر بھرپور غور و فکر کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کریکٹر سر ٹیفیکیٹ سے متعلقہ ترامیم بارے کمیٹی تشکیل دی جو دو ہفتوں بعداپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ کریکٹر سرٹیفیکیٹ کے اجراء میں جرائم کی کیٹیگری اور اپیل کا حق دیگر تفصیل کی شمولیت کا تفصیلی جائزہ لیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ کو ہدایت دی کہ پولیس قومی رضاکاروں کی کارکردگی اور انکے انتظامی امو رکا از سر نو جائزہ لیا جائے اور آئندہ اجلاس میں اس حوالے سے فیصلہ سازی کیلئے جامع رپورٹ پیش کی جائے۔ آئی جی پنجاب نے یہ ہدایات آج سنٹر ل پولیس آفس میں پولیس ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کی صدارت کے دوران جاری کیں۔
دوران اجلاس ڈی آئی جی آپریشنز، اے آئی جی فنانس اور ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے زیر بحث موضوعات پر اپنی بریفنگز پیش کیں جبکہ اجلاس میں موجود سینئر افسران نے ان اموربارے اپنی تجاویز پیش کیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ کریکٹر سرٹیفکیٹ میں ترمیم، ٹریفک وارڈنز کی خالی سیٹوں پر تعیناتی اور پولیس قومی رضاکاروں سے متعلقہ امور بارے آئندہ اجلاس میں فیصلہ سازی کی جائے گی۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب، ایڈیشنل آئی جیز، کمانڈنٹ پی سی، ایڈیشنل آئی جی ایلیٹ، سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جیز، ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب، چیف آپریٹنگ آفیسر سیف سٹی سمیت دیگر افسران نے شرکت کی

(ہینڈ آؤٹ 304 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, June 16, 2022