آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا لاہور میں والٹن روڈ پر فائرنگ سے خاتون سمیت چار افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا لاہور میں والٹن روڈ پر فائرنگ سے خاتون سمیت چار افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
آئی جی پنجاب نے سینئر پولیس افسران کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی۔
 سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ آئی جی پنجاب
ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ائی جی پنجاب
 ملزمان کو گرفتارکر کے قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے لاہور میں فیکٹری ایریا کے علاقہ والٹن روڈ پر فائرنگ سے خاتون سمیت چار افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے اور سینئر پولیس افسران کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کی ہدایت کی۔آئی جی پنجاب نے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کے لیے فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دینے کے احکامات جاری کیے اور ملزمان کو گرفتارکر کے قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔

(ہینڈ آؤٹ 303 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 

Press Release Date: 
Tuesday, June 14, 2022