آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا اٹک میں مبینہ زیادتی کے بعد 10 سالہ بچی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا اٹک میں مبینہ زیادتی کے بعد 10 سالہ بچی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی.
آئی جی پنجاب کا ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم
ڈی پی او اٹک ملزم کی جلد از جلد گرفتاری کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائیں۔ آئی جی پنجاب
سفاک ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ راؤ سردار علی خان

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے اٹک میں مبینہ زیادتی کے بعد 10 سالہ بچی کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ملزم /ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ ڈی پی او اٹک ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائیں اور متاثرہ خاندان کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ واقعہ میں ملوث سفاک ملزم کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے اور متاثرہ فیملی کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

(ہینڈ آؤٹ 302 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Tuesday, June 14, 2022