پاکستان ویسٹ انڈیز ون ڈے کرکٹ سیریز کے پر امن انعقاد پر ملتان پولیس کو شاباش

پاکستان ویسٹ انڈیز ون ڈے کرکٹ سیریز کے پر امن انعقاد پر ملتان پولیس کو شاباش
آئی جی پنجاب نے دوران سیریز سکیورٹی اور ٹریفک کے بہترین انتظامات یقینی بنانے پر پولیس ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا۔
سات ہزار سے زائد مردو خواتین اہلکاروں و افسران نے شدید گرمی اور سخت موسم میں انتہائی جانفشانی کے ساتھ فرائض ادا کئے۔ راؤ سردار علی خان
ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب، آر پی او،سی پی اواور سی ٹی او ملتان سمیت ڈیوٹی پر تعینات تمام افسران و اہلکاروں کو شاباش۔ آئی جی پنجاب
پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کے سفر میں پنجاب پولیس اپنا بھرپور کردار کرتی رہے گی۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے ملتان میں منعقدہ پاکستان ویسٹ انڈیزانٹرنیشنل ون ڈے کرکٹ سیریز کے دوران شاندار سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے پر پولیس ٹیموں کی شاندار کارکردگی کوسراہا ہے۔ آئی جی پنجاب نے ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب، آر پی او ، سی پی او اور سی ٹی او ملتان سمیت ڈیوٹی پر تعینات تمام افسران و اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ شدید گرمی اور سخت موسم کے باوجود پولیس ٹیموں نے جس جذبے اور فرض شناسی کے ساتھ فرائض ادا کئے وہ لائق تحسین ہے۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ پولیس ٹیموں نے کھلاڑیوں، میچ آفیشلز کے ساتھ ساتھ میچ دیکھنے آنیو الے شہریوں کو ہر ممکن سہولت اور مدد فراہم کی اور شہریوں کے تعاون سے انتہائی پر امن ماحول میں کرکٹ سیریز کاانعقاد ممکن ہوا۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ پولیس ٹیموں نے دوران سیریز فول پروف سکیورٹی اور ٹریفک کے بہترین انتظامات یقینی بنانے پر پولیس ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ فیلڈ میں فرائض سر انجام دینے والی سکیورٹی اور ٹریفک ٹیموں کے ساتھ ساتھ اسپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور دیگر اداروں نے بھی ہائی الرٹ ہوکر فرائض کی ادائیگی کو یقینی بنایا اور سب کی مشترکہ کاوشوں سے ُپرامن ماحول میں شہریوں نے دلچسپ کرکٹ مقابلوں کا لطف اٹھایا ہے۔
راؤ سردار علی خان نے کہاکہ افسران و اہلکاروں کے ساتھ ساتھ ٹریفک پولیس بالخصوص ٹریفک وارڈنز اور لیڈی اہلکاروں نے بھی احسن انداز میں اپنے فرائض سر انجام دئیے اور بین الاقوامی سیریز کے دوران فول پروف سکیورٹی کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنا قابل ستائش ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ میچ دیکھنے آنیو الے تمام شہریوں بالخصوص معذور شہریوں کو خصوصی مدد اور راہنمائی فراہم کرنا کمیونٹی پولیسنگ کی عمدہ مثال ہے۔ آئی جی پنجا ب نے کہا کہ پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کے سفر میں پنجاب پولیس اپنا بھرپور کردار کرتی رہے گی، افسران و اہلکار اسی جذبے اور فرض شناسی کے ساتھ عوام کی خدمت اور حفاظت کے فرائض سر انجام دیں اورفرض شناسی کی اعلیٰ مثالیں قائم کرتے رہیں۔

(ہینڈ آؤٹ 301 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Monday, June 13, 2022