آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا سندر موہلنوال کے علاقہ میں کار پر فائرنگ سے دو افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا سندر موہلنوال کے علاقہ میں کار پر فائرنگ سے دو افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس
 سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب، سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ آئی جی پنجاب
ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے لاہور میں سندر موہلنوال کے علاقہ میں کار پر فائرنگ سے دو افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے سینئر پولیس افسران کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔

(ہینڈ آؤٹ 300 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Saturday, June 11, 2022