لاہور پولیس سی آئی اے کاہنہ کے 5 اہلکاروں کے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا معاملہ/آئی جی پنجاب کا سخت ایکشن

لاہور پولیس سی آئی اے کاہنہ کے 5 اہلکاروں کے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا معاملہ/آئی جی پنجاب کا سخت ایکشن
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا سی آئی اے کاہنہ کے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کرنے کا حکم۔
لاہور پولیس نے انچارج سی آئی اے کاہنہ کی مدعیت میں ملزمان (اہلکاروں) کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
واقعہ میں ملوث بشارت علی اے ایس آئی اور کانسٹیبل امین گرفتار جبکہ کانسٹیبل رزاق، اختر علی، ڈرائیور صفدر اور پرائیویٹ شخص مقصود کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ ترجمان پنجاب پولیس
پنجاب پولیس میں کالی بھیڑوں کی کوئی جگہ نہیں، کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کرنے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔ راؤ سردار علی خان

لاہور11 جون - انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے لاہور پولیس سی آئی اے کاہنہ کے 5 اہلکاروں کے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا معاملے پر سخت ایکشن لیتے ہوئیتمام اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پنجاب پولیس میں کالی بھیڑوں کی کوئی جگہ نہیں، کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کرنے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ پنجاب پولیس میں محکمانہ احتساب کا عمل مزید سخت کیا جا رہا ہے اور کرپٹ عناصر کو پولیس فورس سے نکال باہر کرنا میری اولیں ترجیح ہے۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو متاثرہ شہری سے ملنے اور ملوث اہلکاروں کو ذاتی نگرانی میں کڑی سزا دلوانے کی یقین دہانی کرانے کا حکم بھی دیا۔
تفصیلات کے مطابق  لاہور پولیس سی آئی اے کاہنہ کے 5 اہلکاروں نے پرائیویٹ شخص کے ساتھ مل کر دوبئی پلٹ شہری کو اغواء کیا اور دو لاکھ روپے لے کر چھوڑا تھا۔ لاہور پولیس نے انچارج سی آئی اے کاہنہ کی مدعیت میں ملزمان (اہلکاروں) کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ واقعہ میں ملوث بشارت علی اے ایس آئی اور کانسٹیبل امین گرفتار جبکہ کانسٹیبل رزاق،اختر علی، ڈرائیور صفدر اور پرائیوٹ شخص مقصود کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی۔

(ہینڈ آؤٹ 299 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Saturday, June 11, 2022