آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا کالا شاہ کاکو جی ٹی روڈ پر کار پر فائرنگ سے چار افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا کالا شاہ کاکو جی ٹی روڈ پر کار پر فائرنگ سے چار افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس
 آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب، واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم
ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔آئی جی پنجاب
سفاک ملزمان کو گرفتارکر کے قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کالا شاہ کاکو جی ٹی روڈ پر کار پر فائرنگ سے چار افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے سینئر پولیس افسران کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری طور پر سپیشل ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ راؤ سردار علی خان نے ڈی پی او شیخوپورہ کو  ہدایت کی کہ واقعہ میں ملوث تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کی جائے اورسفاک ملزمان کو گرفتارکر کے قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔

(ہینڈ آؤٹ 297 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Wednesday, June 8, 2022