آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا حافظ آباد میں گھریلو ناچاقی پر فائرنگ سے دو خواتین کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا حافظ آباد میں گھریلو ناچاقی پر فائرنگ سے دو خواتین کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس
 آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب،آئی جی پنجاب کا ملزم کو جلد از جلد ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا حکم
ڈی پی او حافظ آباد کو متاثرہ فیملی سے قریبی رابطہ رکھتے ہوئے انہیں فوری انصاف فراہم کریں۔آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے حافظ آباد میں گھریلو ناچاقی پر فائرنگ سے دو خواتین کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔آئی جی پنجاب نے ملزم کو جلد از جلد ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ راؤ سردار علی خان نے ڈی پی او حافظ آباد کو متاثرہ فیملی سے قریبی رابطہ رکھنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ انہیں انصاف کی فراہمی کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔ انہوں نے کہاکہ سفاک ملزم کو گرفتار کرکے سخت سزا دلائی جائے گی۔

(ہینڈ آؤٹ 296 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Wednesday, June 8, 2022