آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر پنجاب بھر میں نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری۔
صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کرایہ داری اندراج، اسلحہ کی نمائش اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف اِن ایکشن،
رواں سال کرایہ داری اندراج، اسلحہ کی نمائش اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 17490 مقدمات اور 9236 افراد گرفتار۔
لاہور میں کرایہ داری ایکٹ اور لاؤڈ سپیکر ایکٹ1898مقدمات درج اور3262افراد گرفتار، اسلحہ کی نمائش کے 50 اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں 2007 مقدمات درج کیے گئے۔
نیشنل ایکشن پلان کے تمام قوانین کی پاسداری کو سختی سے یقینی بنایا جائے۔ راؤ سردار علی خان
پراپرٹی مالکان سمیت تمام کرایہ داروں کے کوائف مقامی پولیس اسٹیشن میں لازمی درج کروائے جائیں۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر پنجاب پولیس صوبہ بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے وضع کردہ قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنارہی ہے اور قانون شکنی کے مرتکب افراد کے خلاف بلا تفریق قانونی کاروائی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ آئی جی پنجاب نے صوبے کے تمام سپروائزری افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی نگرانی میں نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن کو مزید موثر بنائیں اورکرایہ داری اندراج، اسلحہ کی نمائش اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف بلا امتیاز کاروائیاں جاری رکھی جائیں۔ آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایت کی کہ پراپرٹی مالکان سمیت تمام کرایہ داروں کے کوائف مقامی پولیس اسٹیشن میں لازمی درج کروائے جائیں تاکہ غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث سماج دشمن عناصر کی نشاندہی اور قلع قمع کا عمل مزید تیز ہوسکے اور قانون شکنوں کو کوئی رعائیت نہ مل سکے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کرایہ داری اندراج، لاؤڈ اسپیکر ایکٹ، اسلحہ کی نمائش اور ؓبغیر لائسنس اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف اِن ایکشن ہے اور اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری ہیں۔ سال رواں کے دوران ہونے والے کاروائیوں بارے انہوں نے بتایا کہ رواں برس صوبہ بھر میں کرایہ داری اندراج، اسلحہ کی نمائش اور لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 17490 مقدمات اور 9236 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 1106 اسلحہ لائسنس منسوخ کروائے گئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہاکہ کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 3420 مقدمات اور 6029 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر 2575 مقدمات اور 3207 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ اسلحہ کی نمائش پر 1701 مقدمات اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے 9794 مقدمات درج کیے گئے جبکہ 1106 لائسنس منسوخ کروائے گئے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں قانون شکنوں کے خلاف ہونے والی کاروائیوں بارے ترجمان پنجا ب پولیس نے بتایاکہ لاہور میں کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 1344 مقدمات جبکہ 2688 افراد کو گرفتار کیا اسی طرحلاہور میں لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی پر 554 مقدمات جبکہ 573 افراد کو گرفتار کیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید کہاکہ لاہور میں اسلحہ کی نمائش کے 50 اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں 2007 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ آئی جی پنجاب کے احکامات کی روشنی میں کریک ڈاؤن کو مزید موثر بنایا جارہا ہے۔
(ہینڈ آؤٹ 295 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************