پی ایچ پی ہیڈ کوارٹرزکی مئی 2022 کی ماہانہ رپورٹ جاری،مختلف قوانین کی خلاف ورزیوں پرکل 2501مقدمات درج۔

پی ایچ پی ہیڈ کوارٹرزکی مئی 2022 کی ماہانہ رپورٹ جاری،مختلف قوانین کی خلاف ورزیوں پرکل 2501مقدمات درج۔
پنجاب ہائی وے پٹرول نے تیز رفتاری اوردیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر1792مقدمات درج کئے۔
پنجاب ہائی وے پٹرول نے 140اشتہاری اور 96 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا۔
ناجائز اسلحہ رکھنے اور اسکی نمائش پر 117مقدمات درج کر کے 03کلاشنکوف، 13 رائیفلز،09 گنز اور 87 پسٹلز بر آمد کئے
 منشیات فروشی کے 162 مقدمات درج کر کے ملزمان کے قبضہ سے8.4 کلو گرام چرس اور 1586 لیٹر شراب برآمد کی
سبز نمبر پلیٹ و نیلی لائٹ لگانے پر 60، ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی اور بوگس نمبر پلیٹ لگانے پر 370 مقدمات درج کئے گئے
دوران سفر 9430 مسافروں کو مدد فراہم کی،68 گمشدہ بچوں کو والدین سے ملوایا،325 مضروب افراد کو فرسٹ ایڈ فراہم کی۔
ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی ریاض نذیر گاڑاکی افسران وا ہلکاروں کو مزید تندہی کے ساتھ فرائض ادا کرنے کی ہدایت
شاہرات پر شہریوں کی جان ومال کے تحفظ اور سہولت کیلئے جذبہ خدمت کے تحت فرائض ادا کئے جائیں۔ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار خان کی ہدایت پر پنجاب ہائی وے پٹرول کی ٹیمیں صوبے کے تمام اضلاع کی شاہرات پر عوم کے جان و مال کے تحفظ اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کیلئے سرگرم عمل ہیں، اس سلسلے میں پی ایچ پی ہیڈکوارٹرزنے ماہ ِ مئی کی کارگردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی ریاض نذیر گاڑا نے کہا کہ شاہرات پرعوام کے جان و مال کے تحفظ، خدمت اور رہنمائی کے لئے پی ایچ پی اہلکار شب و روز مصروف ہیں اورپٹرولنگ ٹیمیں اپنے عزم ''محفوظ شاہرات محفوظ عوام'' کے تحت  جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بروقت کاروائیاں یقینی بنا رہی ہیں۔
پی ایچ پی فورس کی ماہانہ کارکردگی بارے انہوں نے بتایا کہ مئی 2022 کے دوران صوبہ بھر میں پی ایچ پی نے تیز رفتاری اوردیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر2501، سبز نمبر پلیٹ و نیلی بتی لگانے پر 60، ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی اور بوگس نمبر پلیٹ لگانے پر 370 مقدمات درج کئے۔ ناجائز اسلحہ رکھنے اور اسکی نمائش پر 117 مقدمات درج کر کے03کلاشنکوف، 13رائیفلز،09 گنز اور 87 پسٹل بر آمد کئے اور منشیات فروشی کے 162مقدمات درج کر کے ملزمان کے قبضہ سے 1586 لیٹر شراب اور 8 کلو گرام چرس اور 1715 گرام ہیرون برآمد کی۔ پنجاب ہائی وے پٹرول نے 140اشتہاری مجرمان اور 96 عدالتی مفروران کو گرفتار کیا اور دوران سفر مشکلات میں 9430 مسافروں کو مدد اور مختلف نوعیت کے حادثات میں مضروب ہونے والے 325افراد کو فرسٹ ایڈ فراہم کی،68 گمشدہ بچوں کو ان کے والدین سے ملوایا۔ علاوہ ازیں 02 مسروقہ موٹر سائیکل بھی برآمد کیں اور شاہرات پر ناجائز تجاوزات کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 552 عارضی و مستقل تجاوزات ختم کروائیں۔ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی ریاض نذیر گاڑاکی افسران وا ہلکاروں کو مزید تندہی کے ساتھ فرائض ادا کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ شاہرات پر شہریوں کی جان ومال کے تحفظ اور سہولت کیلئے جذبہ خدمت کے تحت فرائض ادا کئے جائیں۔انہوں نے کہاکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور بے لوث  خدمت پی ایچ پی کا نصب العین ہے ارو اس سلسلے میں ترجیحی بنیادوں پر ہر ممکن کاروائیاں جاری رہیں گی۔

(ہینڈ آؤٹ 294 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Tuesday, June 7, 2022