پنجاب پولیس حکومتی کفایت شعاری کی پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے پیش پیش
آئی جی پنجاب کی پٹرول اور بجلی کی بچت بارے حکومتی پالیسی اپناتے ہوئے دفتری امور میں کفایت شعاری اپنانے کی ہدایات
تمام یونٹس اور فیلڈ میں تعینات افسران بجلی اور پٹرول کے غیر ضروری استعمال کی روک تھام پر سختی سے عملدر آمد کریں گے۔
انویسٹی گیشن، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، پنجاب کانسٹیبلری، ایس پی یو،ٹریفک، پی ایچ پی سمیت تمام یونٹس میں تعینات افسران سی پی او کی طرز پر فیول استعمال کرنے کے پابند ہوں گے۔
سنٹرل پولیس آفس اور یونٹ ہیڈ کوارٹرز میں سرکاری مقاصد کیلئے اضافی پٹرول مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد ہی دیا جائے گا۔
دفاتر میں ائیر کنڈیشنرکا استعمال 26سینٹی گریڈ پر یقینی بنایاجائے۔ افسران کی غیر موجودگی میں اے سی بند ہونے چاہئیں۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہاہے کہ پنجاب پولیس حکومتی کفایت شعاری کی پالیسی پر عمل درآمد یقینی بنانے کے لیے پیش پیش ہے اور اس سلسلے میں پٹرول اور بجلی کی بچت بارے حکومتی پالیسی اپناتے ہوئے دفتری امور میں کفایت شعاری اپنانے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ صوبے کے تمام فیلڈ افسران، یونٹس سربراہان سمیت دیگر سپروائزری افسران کو کفایت شعاری پالیسی کو سختی سے عمل درآمد اور فیول و توانائی اخراجات میں مزید کمی لانے کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنائیں گے۔ آئی جی پنجاب کی جانب سے اے آئی جی فنانس نے صوبے کے تمام سپروائزری افسران کو کفایت شعاری پالیسی پر عمل درآمد بارے ہدایت بھجوائی ہیں جس کے مطابق آئی جی پنجاب کی ہدایات پر تمام یونٹس اور فیلڈ میں تعینات افسران بجلی اور پٹرول کے غیر ضروری استعمال کی روک تھام پر سختی سے عملدر آمد کریں گے۔پولیس کے تمام یونٹس بشمول انویسٹی گیشن، سی ٹی ڈی، سپیشل برانچ، پنجاب کانسٹیبلری، سپیشل پروٹیکشن یونٹ،ٹریفک،ٹیلی اینڈ ٹرانسپورٹ، پی ایچ پی کے ہیڈ کوارٹرز میں تعینات افسران کو سی پی او کی طرز پر فیول استعمال کرنے کے پابند ہوں گے۔تمام ٹریننگ انسٹی ٹیوشنز میں تعینات افسران بھی سی پی او کی طرز پر فیول استعمال کرنے کے پابند ہونگے۔ آپریشنل مقاصد کیلئے فیلڈ افسران اپنی ضروریات کے مطابق فیول استعمال کریں گے تاہم غیر ضروری استعمال پر سختی سے پابندی ہو گی۔سنٹرل پولیس آفس اور یونٹ ہیڈ کوارٹرز میں سرکاری مقاصد کیلئے اضافی پٹرول مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد ہی دیا جائے گا۔آئی جی پنجاب کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ دوردراز کے علاقوں کی میٹنگز یا غیر ضروری میٹنگز ویڈیو لنک پر منعقد کی جائیں۔جنریٹر کا استعمال صرف انتہائی ضروری شعبوں اور امور کیلئے کیا جائے جبکہ ہیوی مشینری اور آلات کو جنریٹر سے ہٹا دیاجائے۔
پنجاب پولیس نے بجلی اور گیس کے غیر ضروری استعمال پر بھی سختی سے مانیٹرنگ کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں۔ اس سلسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ دفاتر اور رہائش گاہوں کیلئے الگ میٹرز سے بجلی کی سپلائی یقینی بنائی جائے۔ تمام یونٹس میں تعینات فیلڈ آفیسرز کو صرف منظور شدہ کوٹے کے مطابق پٹرول کا استعمال یقینی بنائیں گے۔ معاشی اخراجات کم کرنے کیلئے لائٹس، برقی آلات اور ائیر کنڈیشنرز کا آڈٹ کیا جائے۔ دن کے اوقات میں غیر ضروری لائٹس کا استعمال کم سے کم کیا جائے۔ دفاتر میں ائیر کنڈیشنرکا استعمال 26سینٹی گریڈ پر یقینی بنایاجائے۔ افسران کی غیر موجودگی میں اے سی بند ہونے چاہئیں۔
(ہینڈ آؤٹ 293 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************