ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان/ پنجاب پولیس نے ملتان میں کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے۔

 ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان/ پنجاب پولیس نے ملتان میں کرکٹ سیریز کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے۔
 آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی دورہ آسٹریلیا کی طرز پر سکیورٹی کے بہترین انتظامات یقینی بنانے کے احکامات
مہمان ٹیم اور میچ آفیشلز کو وی وی آئی پی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان
تین میچوں پر مشتمل سیریز کے لیے 7ہزار سے زائد پولیس اہلکار 24 گھنٹے ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔
ٹیموں کی نقل و حمل کے دوران ٹریفک پولیس کے 1100 وارڈنز  بشمول لیڈی ٹریفک وارڈن میچز کے دوران ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔
تین کنٹرول رومز اور350 سی سی ٹی وی کیمروں سے براہ راست مانیٹرنگ کی جائے گی۔
ہوٹل، اسٹیڈیم اور روٹس کے گردونواح میں پٹرولنگ ٹیموں کی تعداد اوردورانئے میں مزید اضافہ کیا جائے۔ راؤ سردار علی خان  

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہاہے کہ ویسٹ انڈیز کے دورہ پاکستان کے دوران کرکٹ سیریز کی فول پروف سکیورٹی کیلئے آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان اور پی ایس ایل میچز کی طرز پر تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاکر ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ مہمان ٹیم اور میچ آفیشلز کو وی وی آئی پی سکیورٹی فراہم کی جائے گی جبکہ کھلاڑیوں اورمیچ آفیشلز کے ساتھ ساتھ شائقین کرکٹ کی سکیورٹی اور سہولت کو بھی لازمی مد نظر رکھا جائے۔راؤ سردار علی خان نے ٹریفک کی بلا تعطل روانی کیلئے سٹی پولیس آفیسرملتان اور چیف ٹریفک آفیسر کو خصوصی ٹاسک دیتے ہوئے ہدایت کی کہ شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کی بلا تعطل روانی کیلئے ٹریفک مینجمنٹ کا موثر پلان تشکیل دیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ سینئر افسران باقاعدگی سے فیلڈ میں نکل کر سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کی نگرانی کریں اورڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کو ڈیوٹی کی حساسیت بارے بریف کریں تاکہ وہ اپنے فرائض مزید تندہی کے ساتھ اداکرتے رہیں۔
ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب، آر پی او ملتان اور سی پی او ملتان نے آئی جی پنجاب کو سیکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ تین میچوں پر مشتمل کرکٹ سیریز کے لیے مجموعی طور پر 7ہزار سے زائد پولیس اہلکار 24 گھنٹے ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔کرکٹ ٹیموں کی نقل و حمل کے دوران ٹریفک پولیس کے 1100 وارڈنز  بشمول لیڈی ٹریفک وارڈن میچز کے دوران ڈیوٹی سرانجام دیں گے جبکہ تین کنٹرول رومز اور350 سی سی ٹی وی کیمروں سے براہ راست مانیٹرنگ کی جائے گی۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے ہدایت کی کہ کھلاڑیوں کے ہوٹل، اسٹیڈیم اور روٹس کے گردونواح میں پٹرولنگ ٹیموں کی تعداد اوردورانئے میں مزید اضافہ کیا جائے۔سپیشل برانچ اور سی ٹی ڈی کی ٹیمیں ہوٹل، اسٹیڈیم اور دیگر حساس علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر سرچ، سویپ، کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائیں جبکہ ملتان شہرکے داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ اور نگرانی کا عمل مزید سخت بنایا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہاکہ کرکٹ سیریز کے خواتین شہریوں کی سکیورٹی اور سہولت کیلئے لیڈی پولیس اہلکاروں کو لازمی تعینات کیاجائے تاکہ انہیں کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

(ہینڈ آؤٹ 292 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

**************************

 

Press Release Date: 
Tuesday, June 7, 2022