آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا ساہیوال میں گھر سے دو خواتین کی نعشیں ملنے کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے آر پی او ساہیوال سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔
ڈی پی او ساہیوال کو واقعہ کی سائنسی بنیادوں پر تفتیش کرانے کی ہدایت
ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرکے گرفتار کرنے کا حکم ، ملزمان کو سخت سزا دلائی جائے گی ۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے ساہیوال میں گھر سے دو خواتین کی نعشیں ملنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او ساہیوال کو واقعہ کی سائنسی بنیادوں پر تفتیش کرنے کی ہدایت کی ۔ انہوں نے حکم دیا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرکے گرفتار کیا جائے ۔ راؤ سردار علی خان نے ہدایت کی کہ ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے اور سخت سے سخت سزا دلائی جائے ۔
(ہینڈ آؤٹ 289 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************