جہلم میں 5 افراد کا خاتون سے اجتماعی زیادتی کا معاملہ / تمام ملزمان گرفتار
وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت دی تھی۔
جہلم پولیس نے مرکزی ملزم رکشہ ڈرائیور علی رضا سمیت کل 5 ملزمان کو 12 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا.
ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی. ڈی پی او جہلم کامران ممتاز
پنجاب پولیس جہلم نے علاقہ تھانہ صدر جہلم کے علاقے میں 5 افراد کا خاتون سے اجتماعی زیادتی کے واقعہ کے تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت دی تھی جس پر ڈی پی او جہلم کامران ممتاز نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دی تھیط۔ ڈی پی او جہلم نے بتایا کہ جہلم پولیس نے مرکزی ملزم رکشہ ڈرائیور علی رضا سمیت کل 5 ملزمان کو 12 گھنٹوں میں گرفتار کر لیا.انہوں نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر جہلم پولیس عورتوں اور بچوں سے زیادتی کے واقعات میں زیروٹالرینس پالیسی عمل پیرا ہے. تمام ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ۔
(ہینڈ آؤٹ 288 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
