دعا زہرا اور اسکے شوہر ظہیر کو لاہور پولیس نے بہاولنگر، چشتیاں سے حراست میں لے لیا۔
لاہور ہائی کورٹ نے لاہور پولیس کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے 10 جون تک پابند کیا تھا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کامران عادل
دعا زہرا اور اسکے شوہر ظہیر کو کراچی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
دعا زہرا اور اسکے شوہر ظہیر کو لاہور پولیس نے بہاولنگر، چشتیاں سے حراست میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے لاہور پولیس کو عدالت میں پیش کرنے کے لیے 10 جون تک پابند کیا تھا۔سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ نے دعا زہرہ کی تلاش کے لیے خصوصی ٹاسک دیا تھا۔ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کامران عادل نے بتایا کہ ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی سربراہی میں سی آئی اے لاہور نے دعا زہرہ کو ٹریس کرنے کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دے رکھی تھیں۔سرچ ٹیموں نے مختلف شہروں میں آپریشن کرتے ہوئے دعا زہرہ اور اسکے شوہر کو چشتیاں بہاولنگر سے حراست میں لے لیا۔دعا زہرا اور اس کے شوہر ظہیر نے اپنے بھائی کے سسرال میں رفیع نامی بینک ملازم کے گھر پناہی لے رکھی تھی۔دعا زہرہ اور اسکے شوہر کو کراچی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے
(ہینڈ آؤٹ 287 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

