پولیس ٹریننگ کالج سہالہ میں 478 سب انسپکٹرز اور 180 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد
کمانڈنٹ ایڈیشنل آئی جی غلام رسول زاہد کی بطور مہمان خصوصی شرکت۔
پاس آؤٹ ہونے والے سب انسپکٹرز اور اے ایس آئیز نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور قانون کی پاسداری کا حلف اٹھایا۔
عوام کی جان و مال کے تحفظ اور جرائم کی سرکوبی پولیس فورس کا بنیادی فرض ہے۔ اے آئی جی غلام رسول زاہد
آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کے ویژن کے مطابق پولیس ٹریننگ کالج سہالہ میں افسران و اہلکاروں کو بہترین ماحول میں اعلی تربیت فراہم کی جارہی ہیں۔ اے آئی جی غلام رسول زاہد۔
پاسنگ آؤٹ پریڈ میں سب انسپکٹرز اور اے ایس آئیز نے جرائم کنٹرول کی مشقیں بھی پیش کیں۔
پولیس ٹریننگ کالج سہالہ میں 478 سب انسپکٹرز اور 180 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی کمانڈنٹ و ایڈیشنل انسپکٹر جنرل غلام رسول زاہد تھے۔ ڈپٹی کمانڈنٹ ڈی آئی جی اشفاق عالم خان اور کورس کمانڈر ایس پی عنبرین علی بھی خصوصی طور پر موجود تھیں۔ اس پروقار تقریب میں پاس آؤٹ ہونیوالے پولیس افسران کی فیملیز، پولیس شہداء کے ورثا اور معززین علاقہ بھی شریک ہوئے۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔
اس موقع پر پاس آؤٹ ہونیوالے پولیس افسران سے شہریوں کی عزت نفس کے تحفظ اور قانون کی پاسداری کا حلف لیا گیا۔ ایڈیشنل انسپکٹر جنرل غلام رسول زاہد نے پریڈ کا معائنہ کیا اور انہوں نے دوران تربیت اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس آفیسرز کو شیلڈز اور انعامات سے نوازا۔
ایڈیشنل انسپکٹر جنرل غلام رسول زاہد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو تحفظ اور امن فراہم کرنا عدل کی پہلی سیڑھی ہے اور سہالہ ٹریننگ کالج افسران اور پولیس اہلکاروں کی تربیت کے ذریعے تھانہ کلچر کی تبدیلی کیلئے کوشاں ہے تاکہ تھانوں میں ایک ایسا ماحول بن سکے جس میں تمام شہری بلا خوف تھانوں میں اپنی شکایات کے ازالہ کیلئے آ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنی شکایات کے ازالہ کیلئے تھانہ میں جانا ہر مرد و خاتون کا آئینی حق ہے تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ممکن ہو۔
غلام رسول زاہد نے کہا کہ پنجاب پولیس کو تفتیش کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے سہالہ ٹریننگ کالج میں تمام سہولیات میسر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام پولیس افسران عوامی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہو کر اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں اور محکمہ کی عزت اور وقار میں اضافہ کا باعث بنیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور جرائم کی سرکوبی پولیس فورس کا بنیادی فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس ٹریننگ کالج سہالہ فرض شناس افسران و سٹاف کے علاوہ اعلی تربیتی ماحول بھی فراہم کرتا ہے۔ بعد میں پاس آؤٹ پولیس افسران نے جرائم کنٹرول کی مشقیں بھی پیش کیں۔
(ہینڈ آؤٹ 285 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

