آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں میرٹ کے مطابق اہلکاروں کی محکمانہ ترقیوں میں تیزی
ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول کی زیر نگرانی پی ایچ پی میں سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی کا عمل مکمل کیا گیا
ڈی آئی جی پی ایچ پی کی زیرصدارت پروموشن کمیٹی کا اجلاس، 176اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی کی منظوری
پہلے سے زیادہ محنت، لگن، دل جمعی اور دیانت داری کے ساتھہ فرائض ادا کرنے کی ہدایت کی۔
محفوظ شاہرات محفوظ پنجاب کے ویژن کے تحت شاہرات پر شہریوں کی خدمت و حفاظت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔ ایڈیشنل آئی جی بی اے ناصر
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں میرٹ کے مطابق اہلکاروں کی محکمانہ ترقیوں میں تیزی لائی گئی ہے اور ترقی کے اہل افسران واہلکاروں کو میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق محکمانہ ترقیاں دی جا رہی ہیں۔ اسی سلسلے میں ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول بی اے ناصر کی زیر نگرانی پی ایچ پی میں سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی کا عمل مکمل کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پی ایچ پی ریاض نذیر گاڑا کی زیرصدارت محکمانہ پروموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایس ایس پی لاہور ریجن حماد رضا قریشی، ایس پی ہیڈ کوارٹرز سید عمران کرامت بخاری اور اے ڈی ایڈمن غلام محی الدین نے شرکت کی۔ محکمانہ پروموشن کے لئے کل 201 کیسز کو زیر غور لایا گیا جن میں سے 176 اے ایس آئیز کو سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی جبکہ پروموشن کمیٹی نے 25 اے ایس آئز کو مختلف وجوہات کی بنیاد پر ڈیفر کردیا۔ترقی پانے والوں میں محمد رضوان، محمد عاشق صادق، محمد عبداللہ، مبارک علی قمر، غلام محی الدین، طیب غازی، نعیم شاہ اور سمیت 176دیگر اے ایس آئیز شامل ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی بی اے ناصر اور ڈی آئی جی ریاض نذیر گاڑا نے پروموٹ ہونے والی اے ایس آئیز کو مبارک باد دیتے ہوئے پہلے سے زیادہ محنت، لگن، دل جمعی اور دیانت داری کے ساتھہ فرائض ادا کرنے کی ہدایت کی۔ ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی بی اے ناصر نے کہاکہ محکمانہ ترقی درحقیقت پیشہ ورانہ ذمہ داریوں میں اضافے کی عکاس ہوتی ہے لہذا ترقی پانے والے تمام اہلکار مزید محنت کو شعار بنائیں اور محفوظ شاہرات محفوظ پنجاب کے ویژن کے تحت شاہرات پر شہریوں کی خدمت و حفاظت میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔ چئیر مین پروموشن کمیٹی ڈی آئی جی ریاض نذیر گاڑا نے کہا ہے کہ ڈیفر ہونے والے افسران کی سیٹیں محفوظ ہیں جن کو جلد از جلد اگلی ڈی پی سی میں پروموٹ کر دیا جائے گا۔پروموٹ ہونے والوں میں لاہور سے ندیم خان، محمد جمیل، مجاہد علی،،محمد عباس، حافظ غلام مصطفیٰ اور بشارت علی شامل ہیں، گوجرانوالہ سے تمثیل انجم چٹھہ،فیصل گھمن،ساجد علی، محمد زبیر، فیاض بٹر اور قدر حسن شامل ہیں،فیصل آباد سے راناعمر،زاہد حسین، محمد آفتاب شامل ہیں،راولپنڈی سے لالہ عثمان،محمد اسد، محمد ذیشان، محمد اشفاق اور محمد افضال شامل ہیں،ملتان سے محمد عثمان،محمد سلیم، الیاس جٹ، رؤف گیلا نی، محمد لطیف اور محمد طاہرشامل ہیں،ڈی جی خان سے شمس نادر، محمد رفیق، حافظ رؤف اور محمد جمیل شامل ہیں،سرگودھا سے محمد نواز اور فیاض سندرانہ اور ثنا ء اللہ شامل ہیں جبکہ بہاولپور سے محمد جمیل، ذوالفقار، رانا وسیم اور رانا عثمان شامل ہیں۔
(ہینڈ آؤٹ 282 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************