آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا گوجرانوالہ میں فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا گوجرانوالہ میں فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس
 آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب، ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم
ملزمان کو جلد گرفتار کرکے سخت سزا دلائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے گوجرانوالہ میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ سے دو افراد کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔آئی جی پنجاب نے ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو جلد از جلدگرفتار کرکے سخت سزا دلائی جائے گی۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ سپروائزری افسران مقتول افراد کی فیملی سے قریبی رابطہ رکھیں اورلواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

(ہینڈ آؤٹ 281 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Thursday, June 2, 2022