آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا رائیونڈ میں کار پر فائرنگ سے دو افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا رائیونڈ میں کار پر فائرنگ سے دو افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
آئی جی پنجاب کا ڈی آئی جی آپریشنز کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم
سیف سٹی کیمروں کی مدد سے  ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔ آئی جی پنجاب
ملزمان کو گرفتارکر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ راؤ سردار علی خان

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے رائیونڈ کے علاقہ چھجو چوک میں کار پر فائرنگ سے دو افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی آپریشنز کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری ٹیمیں تشکیل دینے اور سیف سٹی کیمروں کی مدد سے ملزمان کی گرفتاری یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے ہیں آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ملزمان کو گرفتارکر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

(ہینڈ آؤٹ 279 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, May 31, 2022