آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے آر پی او ڈی جی خان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
آئی جی پنجاب کا ڈی پی او مظفرگڑھ کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنے کا حکم۔
فرانزک ٹیموں کی مدد سے واقعہ کی تحقیقات کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ آئی جی پنجاب
متاثرہ فیملی کو انصاف کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور میں ایک گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ڈی جی خان سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی او مظفرگڑھ کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنے اور واقعہ کی سائنسی بنیادوں پر تفتیش کرانے کے احکامات جاری کیے ہیں۔آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہفرانزک ٹیموں کی مدد سے واقعہ کی تحقیقات کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتارکر کے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے  اور متاثرہ فیملی کو انصاف کی فراہمی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ قبل ازیں جائے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

(ہینڈ آؤٹ 278 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, May 31, 2022