آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا گوجرانوالہ میں شہریوں کے تشدد سے چوری کے شبہ میں شہری کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا گوجرانوالہ میں شہریوں کے تشدد سے چوری کے شبہ میں شہری کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس
 آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب،سی پی او گوجرانوالہ کو واقعہ کی خود انکوائری کرنے کی ہدایت
قانون ہاتھ میں لینے والے شہری کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔ آئی جی پنجاب
تشدد میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ راؤ سردار علی خان
 پولیس نے واقعہ میں ملوث تین نامزد ملزمان سمیت14ملزمان کو حراست میں لے لیاہے۔ سی پی او گوجرانوالہ کیپٹن (ر) سید حماد عابد
واقعہ میں غفلت اور لا پرواہی برتنے پر اے ایس آئی سمیت تین ملازمین کو معطل کر کے انکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ سی پی او گوجرانوالہ
قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ کیپٹن (ر) سید حماد عابد

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے گوجرانوالہ میں شہریوں کے تشدد سے چوری کے شبہ میں شہری کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے سی پی او گوجرانوالہ کو واقعہ کی خود انکوائری کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ تشدد میں ملوث ملزمان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ کسی شہری کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جاسکتی اور اس قانون شکنی میں ملوث ملزمان کے ساتھ قانونی کاروائی میں کوئی رعائیت نہ برتی جائے۔ سی پی او گوجرانوالہ کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے واقعہ کے حوالے سے تفصیلات دیتے ہوئے بتایاکہ شہریوں نے اشرف نامی شخص کو موٹر سائیکل چور سمجھ کر تشدد کا نشانہ بنایا جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔ انہوں نے کہاکہ گوجرانوالہ پولیس نے واقعہ میں ملوث تین نامزد ملزمان سمیت14ملزمان کو حراست میں لے لیاہے جبکہ وقوعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیموں کے چھاپے جاری ہیں۔ سی پی او گوجرانوالہ نے بتایا کہ واقعہ میں غفلت اور لاپرواہی برتنے پراے ایس آئی وحید اللہ سمیت تین ملازمین کو معطل کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔کیپٹن (ر) سید حماد عابد نے مزیدکہاکہ واقعہ کے تمام شواہد کا بغور جائزہ لیا جارہا ہے اور ہرپہلو سے انکوائری کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے متوفی کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

(ہینڈ آؤٹ 277 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Tuesday, May 31, 2022