وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی لاہور سے تاوان کیلئے اغواء ہونے والے بچے کی بحفاظت بازیابی پر پولیس اور تفتیشی ٹیم کو شاباش
بچے کے والدین جس کرب سے گزرے وہ ناقابل بیان ہے، ملزمان کو قانون کے تحت سخت سزا دلوائی جائے گی:حمزہ شہباز
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ لاہور سے تاوان کیلئے اغواء ہونے والے بچے کی بحفاظت بازیابی پر لاہور پولیس اور تفتیشی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔پولیس سائنٹفک انداز سے تفتیش کرتے ہوئے اصل ملزمان تک پہنچی اور بچے کو بحفاظت بازیاب کرایا۔بچے کی بحفاظت بازیابی پراللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں۔ بچے کے والدین جس کرب سے گزرے وہ ناقابل بیان ہے۔ وزیراعلیٰ حمزہ شہباز نے کہا کہ ملزمان کو قانون کے تحت سخت سزا دلوائی جائے گی۔
(ہینڈ آؤٹ 275 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
Press Release Date:
Monday, May 30, 2022