آئی جی پنجاب کالاہور مصری شاہ میں ڈور پھرنے سے شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس، سی سی پی اولاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔
آئی جی پنجاب کا وقوعہ پر اظہار برہمی، متعلقہ ایس ایچ او معطل، ڈی ایس پی اور ایس پی سے وضاحت طلب کر لی۔
پتنگ بازی کے واقعات پر زیرو ٹالرنس، غفلت برتنے والے افسران سے جواب طلبی کی جائے گی۔ آئی جی پنجاب
جس علاقے میں پتنگ بازی ہو گی، سپروائزری افسران جواب دہ ہوں گے۔راؤ سردار علی خان
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے لاہور کے علاقہ مصری شاہ میں ڈور پھرنے سے شہری کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی۔ انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی کی روک تھام ہر صورت یقینی بنائی جائے اور اس خونی کھیل کے خلاف ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کیساتھ مل کر ٹھوس اقدامات کیے جائیں۔ مزید برآں آئی جی پنجاب کے حکم پر متعلقہ ایس ایچ کو معطل کر دیا گیا جبکہ متعلقہ ڈی ایس پی اور ایس پی سے وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔ آئی جی پنجاب نے فیلڈ افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ پتنگ بازی کے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کی جائے۔ اس معاملے میں غفلت برتنے والے افسران سے جواب طلبی کی جائے گی اور جس علاقے میں پتنگ بازی ہو گی وہاں کے سپروائزری افسران جواب دہ ہوں گے۔ انہوں نے مزید ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ویک اینڈ پر پتنگ بازی کے خلاف خصوصی کریک ڈاؤن کیا جائے اور پتنگ بازی کے ساتھ ساتھ پتنگ سازوں اورپتنگ فروشوں کے خلاف بھی فوری قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ انہوں نے مزیدہدایت دی کہ اس خونی کھیل سے متعلقہ قانونی سزاوں اور اس کے نقصانات کے بارے میں آگاہی مہم میں بھی تیزی لائی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ 273 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************