آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا بہاولنگر میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعہ کا نوٹس، قصووارن کے خلاف سخت قانونی کاروائی کا حکم
آئی جی پنجاب نے آر پی او بہاولپور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی
خواتین پر ظلم و تشدد کرنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں۔ آئی جی پنجاب
واقعہ کی تمام پہلوؤں سے انکوائری کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے بہاولنگر میں سر بازار خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب کا ڈی پی او بہاولنگر کو ذاتی نگرانی میں واقعہ کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ خواتین پر ظلم و تشدد کرنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں، واقعہ کی تمام پہلوؤں سے انکوائری کرتے ہوئے تشدد کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ 271 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************