آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا ننکانہ صاحب میں بھائی کی جانب سے دو بہنوں کے قتل کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا ننکانہ صاحب میں بھائی کی جانب سے دو بہنوں کے قتل کے واقعہ کا نوٹس
آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب، آئی جی پنجاب کا ملزم کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم
ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت سزا دلائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے ننکانہ صاحب میں گھریلو جھگڑے پر بھائی کی جانب سے دو بہنوں کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ملزم کی جلد گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ ملزم کو قرار واقعی سزا دلائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

(ہینڈ آؤٹ 270 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Saturday, May 28, 2022