لانگ مارچ کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع میں مشتعل مظاہرین کا پولیس اہلکاروں پر تشدد
پنجاب پولیس کے 3 اہلکار شہید جبکہ 100 زخمی۔ لاہور میں کانسٹیبل کمال احمد فائرنگ سے جبکہ اٹک میں دو اہلکار ڈیوٹی پر جاتے ہوئے بس الٹنے سے شہید ہوئے۔ ترجمان پنجاب پولیس
لاہور میں 34، اٹک میں 48، سرگودھا میں 9، میانوالی، راولپنڈی، جہلم اور دیگر شہروں میں بھی متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔
مشتعل مظاہرین نے پولیس کی گیارہ گاڑیاں توڑیں، قیمتی سامان، سرکاری املاک کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا اور اسلحہ بشمول دو ایس ایم جیز بھی چھینی گئیں۔ترجمان پنجاب پولیس
لاہور 26 مئی۔ پنجاب پولیس نے لانگ مارچ کے دوران صوبے کے تمام اضلاع میں بھرپور فرض شناسی اور ہائی الرٹ ہوکر فرائض سر انجام دئیے اور اس دوران مختلف اضلاع میں مشتعل مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع میں فرائض سر انجام دینے والے پنجاب پولیس کے 3 اہلکار شہید جبکہ 100 اہلکار زخمی ہوئے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور میں فرائض کی ادائیگی کے دوران ایک اہلکار جبکہ اٹک میں دو اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا۔لاہور میں کانسٹیبل کمال احمد کو فائرنگ سے شہید کیا گیا جبکہ اٹک میں دو اہلکار مدثر عباس اور محمد جاوید ڈیوٹی پر جاتے ہوئے بس الٹنے سے شہید ہوئے۔ کانسٹیبل مدثر عباس کا تعلق فیصل آباد جبکہ محمد جاوید کا تعلق سیالکوٹ سے ہے۔ لانگ مارچ کی ڈیوٹی کے دوران لاہور میں 34، اٹک میں 48،سرگودھا میں 9، میانوالی، راولپنڈی، جہلم اور دیگر شہروں میں بھی متعدد اہلکار زخمی ہوئے۔ مشتعل مظاہرین نے پولیس کی گیارہ گاڑیاں توڑیں، قیمتی سامان، سرکاری املاک کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا اور اسلحہ بشمول دو ایس ایم جیز بھی چھین لی گئیں تاہم پولیس اہلکاروں نے بھرپور جانفشانی کے ساتھ اپنے فرائض کی ادائیگی کا سلسلہ جاری رکھا۔
(ہینڈ آؤٹ 268 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************


