آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا فیصل آباد میں 2 خواتین سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
آر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب، سی پی او فیصل آباد کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت۔
ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت سزا دلوائی جائے گی۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے فیصل آباد میں 2 خواتین سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے سی پی او فیصل آباد کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں پیش کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ خواتین سے زیادتی اور تشدد کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، اس واقعہ میں ملوث ملزمان کو سخت سزا دلوائی جائے گی۔
(ہینڈ آؤٹ 265 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************