لاہور کے علاقہ شاد باغ سے اغواء ہونے والی لڑکی کا معاملہ

لاہور کے علاقہ شاد باغ سے اغواء ہونے والی لڑکی کا معاملہ
لڑکی کو پولیس نے عارف والا سے بازیاب کرا لیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر بھٹی نے لڑکی کی بازیابی پر آئی جی پنجاب کے اقدامات کی تعریف کی۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر لاہور کے علاقہ شاد باغ سے اغواء ہونے والی لڑکی کو پولیس نے عارف والا سے بازیاب کرا لیا۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ امیر بھٹی نے لڑکی کی بازیابی پر آئی جی پنجاب کے اقدامات کی تعریف کی اور سی سی پی او لاہور کی کاوشوں کو سراہا۔آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور کامران عادل کو کیس کی تفتیش اپنی نگرانی میں کروانے اور کیس کی انویسٹی گیشن بارے بریف کرنے کی ہدایت کی۔آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کو مزید ہدایت کی ہے کہ وہ طالبہ اور اسکی فیملی سے قریبی رابطہ رکھیں اور ہر ممکن سپورٹ فراہم کریں۔ آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ طالبہ کو اغواء کرنے والے ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، ان کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

(ہینڈ آؤٹ 262 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Sunday, May 22, 2022