گجرات میں اسپین پلٹ دو بہنوں کے قتلوں میں اہم پیش رفت، پولیس نے 24 گھنٹوں کے اندر سفاک قاتلوں کو گرفتار کرلیا
گجرات پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ماسٹر مائنڈ سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس
وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف اور آئی جی پنجاب نے گذشتہ روز رونما ہونے والے واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔ ترجمان پنجاب پولیس
ڈی پی او گجرات عطاء الرحمان کی ڈی پی او آفس میں پریس کانفرنس، ملزمان کی گرفتاری بارے تفصیلات سے آگاہ کیا۔
مقتول بہنیں خاندان میں اپنی زبردستی شادیوں کے خلاف تھیں جس پر مبینہ طور پر بھائی اور چچا نے دونوں کو قتل کردیا۔ ڈی پی او گجرات
گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم شہریار (بھائی)، محمّد حنیف (چچا)، قاصد، عتیق، حسن اور اسفند یار شامل ہیں۔۔ ڈی پی او گجرات
پنجاب پولیس گجرات نے اسپین پلٹ دو بہنوں کے قتل میں ملوث 6 مرکزی ملزمان گرفتار کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ گجرات پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ماسٹر مائنڈ سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف اور آئی جی پنجاب نے گذشتہ روز رونما ہونے والے واقعہ کا نوٹس لیا تھا جبکہ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے ڈی پی او گجرات کو ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے ہر ممکن اقدمات کرنے کی ہدایت تھی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او گجرات عطاء الرحمان نے ڈی پی او آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مورخہ 20.05.22 کو پولیس تھانہ گلیانہ کو اطلاع موصول ہوئی کہ موضع نوتھیہ میں دو سگی بہنوں کو قتل کر دیا گیا ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او گجرات عطاء الرحمٰن پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری جائے واردات پر پہنچ گئے۔موقع سے کرائم سین یونٹ کے ذریعے اہم شواہد اکٹھے کئے گئے۔واقعہ کی حساسیت کے پیش نظر پولیس کی مدعیت میں 8 نامزد اور 1 نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی پی او گجرات نے تجربہ کار افسران پر مشتمل خصوصی ٹیم تشکیل دی اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا جس پر پولیس ٹیم نے جدید سائنسی بنیادوں پر مقدمہ کی مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کر دی۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیں گئیں جنہوں نے انتہائی محنت اور جانفشانی سے کام کرتے ہوئے واقعہ کے 24 گھنٹوں کے اندر مختلف جگہوں سے خصوصی آپریشن کرکے دو مرکزی ملزمان سمیت 6 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتولین عروج دختر غلام عباس2۔ انیسہ دختر غلام عباس اوورسیز پاکستانی اور اسپینش نیشنیلٹی ہولڈر تھیں جن کی شادیاں اپنے آبائی علاقہ میں قریبی رشتہ داروں میں ہوئی تھیں۔دونوں بہنیں شادی پر رضا مند نہ تھیں۔ ملزمان نے دھوکہ سے بیرون ملک سے پاکستان بلوایا اور قتل کردیا۔ گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم 1۔محمد حنیف ولد محمد شریف جوکہ مقتولین کا حقیقی چچا ہے،2۔شہریار ولد غلام عباس (بھائی مقتولین) 3۔عتیق ولد محمد حنیف (خاوند مقتولہ انیسہ) 4۔ حسن ولد اورنگزیب (خاوند مقتولہ عروج) 5۔اسفند یار ولد غلام عباس (بھائی مقتولان) 6۔قاصدولد محمد حنیف ا قوام راجپوت سکنائے نوتھیہ شامل ہیں۔جن سے مزید تفتیش جاری ہے۔۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے ڈی پی او گجرات کو کیس کی تفتیش اپنی نگرانی میں کروانے کا حکم دیا ہے۔ ڈی پی او گجرات نے کہا کہ میرٹ پر تفتیش کو جلد از جلد مکمل کرتے ہوئے کیس کو بہت جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا اور ملزمان کو قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی۔
(ہینڈ آؤٹ 261 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
