آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا گجرات میں دو بہنوں کے قتل کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا گجرات میں دو بہنوں کے قتل کے واقعہ کا نوٹس
آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب، واقعہ کی ہر پہلو سے انکوائری اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم
ڈی پی او گجرات متاثرہ خاندان کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں، لواحقین کو انصاف کی فوری فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے گجرات میں دو بہنوں کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او گجرات کو واقعہ کی ہر پہلو سے انکوائری کرنے اور ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم دیا۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ ڈی پی او گجرات متاثرہ خاندان کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور لواحقین کو انصاف کی فوری فراہمی کیلئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھی جائے۔ آئی جی پنجاب  نے کہا کہ خواتین پر ظلم و زیادتی اور قتل کے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں اور سفاک ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

(ہینڈ آؤٹ 260 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Saturday, May 21, 2022