آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر پنجاب پولیس پتنگ بازی اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف ان ایکشن۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر پنجاب پولیس پتنگ بازی اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف ان ایکشن۔
صوبہ بھر میں پتنگ بازی اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف 8378 مقدمات درج، 8872 افراد گرفتار جبکہ 700509 پتنگیں اور 18077 چرخیاں برآمد کی گئیں۔ ترجمان پنجاب پولیس
لاہور میں پتنگ بازی کے 2082 مقدمات درج، 2146 افراد گرفتار، 22140 پتنگیں اور2876 چرخیاں برآمدکی گئیں۔ترجمان پنجاب پولیس
آئی جی پنجاب کا ویک اینڈ پر بالخصوص رات کے وقت پتنگ بازی اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کا حکم
لاہور پولیس کو قانون شکنوں کے خلاف سخت کاروائی کا ٹاسک سونپ دیا۔
گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر بڑے شہروں میں پتنگ بازی اور ون ویلنگ کرنے والوں پر خصوصی نظر رکھی جائے۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے صوبہ بھر میں پتنگ بازی اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو مزید موثر بنانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔ آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ ویک اینڈ پر بالخصوص رات کے وقت پتنگ بازی اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن کیا جائے اور قانون شکنوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔ راؤ سردار علی خان نے لاہور پولیس کو قانون شکنوں کے خلاف سخت کاروائی کا ٹاسک سونپ دیا۔ انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان سمیت دیگر بڑے شہروں میں پتنگ بازی اور ون ویلنگ کرنے والوں پر خصوصی نظر رکھی جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ پتنگ بازی اور ون ویلنگ جیسے خونی اور خطرناک سرگرمیوں میں ملوث افراد کسی رعائیت کے مستحق نہیں کیونکہ یہ اپنے ساتھ ساتھ دیگر معصوم شہریوں کی جانیں خطرات میں ڈالتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ والدین بھی اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور غیر قانونی کاموں کا حصہ نہ بننے دیں۔آئی جی پنجاب نے شہریوں سے درخواست کی کہ پتنگ بازی اور ون ویلنگ کرنے والوں کی فوری 15 پر اطلاع کریں تاکہ کوئی قانون شکن قانونی کاروائی سے بچ نہ سکے۔  
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ صوبہ بھر میں پنجاب پولیس کی پتنگ بازی اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں اور رواں سال صوبہ بھر میں پتنگ بازی اور ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف 8378 مقدمات درج کرتے ہوئے 8872 افراد گرفتار کئے گئے ہیں جبکہ 700509 پتنگیں اور 18077 چرخیاں برآمد کی گئی ہیں۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ صوبہ بھر میں پتنگ بازی کرنے والوں کے خلاف 7538 مقدمات درج، 7952افراد کو گرفتار کیا گیا اسی طرح صوبہ بھر میں ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف 840 مقدمات درج جبکہ 920 افراد کو گرفتار کیاگیا۔ صوبائی دارالحکومت میں ہونے والی کاروائیوں بارے ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ لاہور میں پتنگ بازی کے 2082 مقدمات درج کئے گئے اور 2146 افراد گرفتار کئے گئے اسی طرح 22140 پتنگیں اور 2876 چرخیاں برآمدکی گئی ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس نے کہا کہ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر دھاتی ڈور اور پتنگ بازی کی تیاری، فروخت استعمال کنندگان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا جبکہ ون ویلنگ میں ملوث نوجوانوں کو بھی کوئی رعائیت نہیں ملے گی۔

(ہینڈ آؤٹ 259 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Saturday, May 21, 2022