آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا ساہیوال میں ایک ہی خاندان کی دو خواتین اور بچی پر تیزاب پھینکے جانے کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے آر پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب کرلی،ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی کا حکم
خواتین پر تیزاب گردی کے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے ساہیوال میں تھانہ بہادر شاہ کے علاقہ میں ایک ہی خاندان کی دو خواتین اور بچی پر تیزاب پھینکے جانے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ساہیوال سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔آئی جی پنجاب نے ڈی پی او ساہیوال کو ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے سخت قانونی کاروائی کا حکم دیا۔ راؤ سردار علی خان نے کہاکہ خواتین پر تیزاب گردی کے واقعات کسی صورت قابل قبول نہیں، ڈی پی او ساہیوال متاثرہ خواتین کے ساتھ قریبی رابطہ رکھیں اور انہیں انصاف کی فراہمی میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں۔
(ہینڈ آؤٹ 258 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************