آئی جی پنجاب کا ٹریفک پولیس کے لیے تاریخی اقدام/وارڈنز اور انسپکٹرز کی جلد پروموشن کرنے کا حکم
پنجاب بھر میں 295 ٹریفک وارڈنز کو سینئر ٹریفک وارڈنز کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔
70سینئر ٹریفک وارڈنز کو ڈی ایس پی ٹریفک کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔
وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی خصوصی ہدایات پر ٹریفک وارڈنز اور انسپکٹرز کی ترقیوں کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔ آئی جی پنجاب
ٹریفک پولیس کے مختلف رینکس پر نئی سیٹیں منظور کرانے اور مجموعی طور پر 4700 سیٹوں پر بھرتیاں کرنے کا پراسس شروع کرنے کا حکم۔
سنٹرل پولیس آفس میں منعقدہ اجلاس میں ٹریفک ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کو سٹی ٹریفک پولیس سیالکوٹ کا درجہ دینے کا بھی فیصلہ۔
ٹریفک پولیس کو ڈیپوٹیشن پر موٹروے، پی ایچ پی، ٹریننگ سنٹرز اور دیگر منتخب اداروں پر بھیجنے کی سفارش پر بھی غور کیا گیا۔
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہا ہے کہ میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق محکمانہ ترقی ہر پولیس افسرو اہلکار کا بنیادی حق ہے جو اسے بلا تاخیر دیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ شاہرات پر خدمات سر انجام دینے والے ٹریفک وارڈنز پنجاب پولیس کے انتہائی اہم فورس ہے جن کی بہترین ویلفیئر اور محکمانہ ترقیوں کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ راؤ سردار علی خان نے ہدایت کی کہ وزیراعلی پنجاب حمزہ شہباز کی خصوصی ہدایات پر ٹریفک وارڈنز اور انسپکٹرز کی ترقیوں کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے ٹریفک وارڈنز اور انسپکٹرز کی جلد پروموشن کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ اے سی آرز کی تکمیل کے ساتھ ساتھ پروموشن بورڈ اجلاسوں کو باقاعدگی سے منعقد کرکے ترقی کے اہل افسران و اہلکاروں کو انکا حق فی الفور دیا جائے۔ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے کہاکہ ٹریفک پولیس کے جوان سخت گرمی میں اپنے فرائض پوری تندہی سے سر انجام دے رہے ہیں، ان جفاکش جوانوں کی ویلفیئر کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ٹریفک وارڈنز ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے اور شہریوں کی سہولت کے لیے پوری دلجمعی سے کام کریں۔یہ ہدایا ت انہوں نے آج سنٹرل پولیس آفس میں ٹریفک پولیس کے سروس سٹرکچر کی بہتری بارے اجلاس کی صدارت کے دوران جاری کیں۔
اجلاس میں ڈی آئی جی ٹیلی اینڈ ٹرانسپورٹ اورچیف ٹریفک آفیسر لاہور، منتظر مہدی نے ٹریفک وارڈنز کے سروس سٹرکچر میں ترامیم بارے آئی جی پنجاب کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ پنجاب بھر میں 295 ٹریفک وارڈنز کو سینئر ٹریفک وارڈنز کے عہدے پر ترقی دی جائے گی جبکہ70 سینئر ٹریفک وارڈنز کو ڈی ایس پی ٹریفک کے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ٹریفک پولیس کے سروس سٹرکچر میں بہتری لانے سے فورس کا مورال بہتر ہو گا لہذا اس پراسس کو بلا تاخیر مکمل کیا جائے۔ راؤ سردار علی خان نے ٹریفک پولیس کے مختلف رینکس پر نئی سیٹیں منظور کرانے اور مجموعی طور پر 4700 سیٹوں پر بھرتیاں کرنے کا پراسس شروع کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ خالی آسامیوں پر بھرتی کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ اجلاس میں ٹریفک ڈسٹرکٹ سیالکوٹ کو سٹی ٹریفک پولیس سیالکوٹ کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ٹریفک پولیس کو ڈیپوٹیشن پر موٹروے، پی ایچ پی، ٹریننگ سنٹرز اور دیگر منتحب اداروں پر بھیجنے کی سفارش پر بھی غور کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی اسٹیبلشمنٹ، علی عامر ملک، ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر، فاروق مظہر، ڈی آئی جی ٹیلی اور سی ٹی او لاہور، منتظر مہدی نے شرکت کی۔
(ہینڈ آؤٹ 254 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************
