پنجاب پولیس کے 56 ویں لوئر کلاس کورس کی پاسنگ آوٹ پریڈ

May 18, 2022

ڈی آئی جی ٹریننگ پنجاب راؤ عبدالکریم نے کہاہے کہ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کے ویژن کے مطابق پنجاب پولیس میں اہلکاروں کی محکمانہ ترقی کیلئے تربیتی کورسز پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے تاکہ میرٹ اور سنیارٹی کے مطابق ترقی کے اہل اہلکاروں کو انکا جائزحق بلا تاخیر دیا جاسکے۔ انہوں نے کہاکہ بیسک ریکروٹ کورسز کے ساتھ ساتھ پنجاب پولیس میں ہر سطح پر اہلکاروں کی استعداد کار میں اضافے کیلئے جدید مہارتوں پر مبنی تربیتی اور ریفریشر کورسز جاری ہیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور میں پنجاب پولیس کے 56ویں لوئر کلاس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ میں پنجاب پولیس کے 56 ویں لوئر کلاس کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی آئی جی ٹریننگ پنجاب راؤ عبد الکریم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

(روزنامہ جناح)

 

***********