آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا خوشاب میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 3 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس
آرپی او سرگودھا سے واقعہ کی رپورٹ طلب،آئی جی پنجاب کی ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت
واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ آئی جی پنجاب
لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے گی۔ راؤ سردار علی خان
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے خوشاب میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 3 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او سرگودھا سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او خوشاب کو واقعہ کی تفتیش ذاتی نگرانی میں کروانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کی فوری گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دی جائیں اور واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ راؤ سردار علی خان نے ہدایت کی کہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او خوشاب اسداعجاز ملہی نے ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی۔ انہوں نے بتایا کہ پی ایف ایس اے اور کرائم سین یونٹ نے جائے واردات سے شواہد اکٹھے کرلئے ہیں اور ٹھوس شواہد پر مقدمہ کی کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتار کر کے قانون کی عدالت میں پیش کردیا جائے گا۔
(ہینڈ آؤٹ 252 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************