آئی جی پنجاب راو سردار علی خان کا صوبہ بھر میں ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم۔
رواں برس پنجاب بھر میں ذخیرہ اندوزی اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2067 مقدمات درج اور 2904 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
لاہور میں ذخیرہ اندوزی اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر 988 مقدمات درج اور 1865 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
آئی جی پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز، آر پی اوز کو کریک ڈاؤن کا حکم دیدیا۔ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔ ترجمان پنجاب پولیس
آٹا، چینی، گھی اور عام آدمی کی اشیائے ضروریہ ذخیرہ کرنے اور ناجائز منافع خوری کرنے والے مافیا کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا۔ ترجمان پنجاب پولیس
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے صوبہ بھر میں ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لانے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ آئی جی پنجاب نے صوبے کے تمام سپروائزری افسران کو ہدایت کی ہے کہ ذخیرہ اندوزی کے ذریعے ناجائز منافع خوری کرنے والے معاشرتی ناسوروں کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں کی جائیں ۔ راؤ سردار علی خان نے ہدایت کی کہ ذخیرہ اندوزی کی روک تھام کے لئے پولیس افسران ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کاروائیوں کو مزید تیز کریں اور آٹا، چینی، گھی اور عام آدمی کی اشیائے ضروریہ ذخیرہ کرنے اور ناجائز منافع خوری کرنے والے مافیا کو قانون کے کٹہرے میں لائیں ۔ آئی جی پنجاب نے تمام اضلاع کے ڈی پی اوز، آر پی اوز کو ذاتی نگرانی میں کریک ڈاؤن جبکہ اسپیشل برانچ کو خفیہ نگرانی کرنے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کی نشاندہی کرنے کا ٹاسک دے دیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔
ترجمان پنجاب پولیس نے پولیس کریک ڈاؤن بارے بتایا کہ پنجاب پولیس کی صوبہ بھر میں اشیائے خورو نوش کی ذخیروں اندوزی اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کی پکڑ دھکڑ جاری ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ رواں برس میں پنجاب بھر میں ذخیرہ اندوزی اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2067 مقدمات درج اور 2904 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں ذخیرہ اندوزی اور پرائس کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی پر988 مقدمات درج اور 1865 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں پولیس ٹیمیں ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف سرگرم عمل ہیں اور آئی جی پنجاب کے احکامات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں کو آپریشن میں ہر ممکن معاونت فراہم کی جارہی ہے ۔
(ہینڈ آؤٹ 249 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************