آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا بہاولپور میں مبینہ طور پر پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس
آر پی او بہاولپور سے واقعہ کی رپورٹ طلب ، ڈی پی او بہاولپور کو واقعہ کی تمام پہلوؤں سے انکوائری کرنے کا حکم
ڈی پی او بہاولپور نے ایس ایچ اور اور تفتیشی افسر کو معطل کرکے انکوائری کا آغاز کر دیا ۔
انکوائری کی روشنی میں ذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ و قانونی ایکشن لیا جائے گا۔ آئی جی پنجاب
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے بہاولپور کے تھانہ کینٹ میں مبینہ طور پر پولیس حراست میں ملزم کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او بہاولپور کو واقعہ کی تمام پہلوؤں سے انکوائری کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس حراست میں تشدد یا ہلاکت کسی صورت قابل قبول نہیں ۔ آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی پی او بہاولپور نے متعلقہ ایس ایچ اور اور تفتیشی افسر کو معطل کرکے انکوائری کا آغاز کر دیا ہے اور انکوائری کی روشنی میں ذمہ داران کے خلاف سخت محکمانہ و قانونی ایکشن لیا جائے گا۔
(ہینڈ آؤٹ 248 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************