ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول بی اے ناصر کی پی ایچ پی کی ریجنل آفیسرز کے ساتھ ویڈیو لنک میٹنگ۔
فیلڈ افسران کو فورس کی کارکردگی مزید بہتر بنانے بارے اہم ہدایات جاری کیں۔۔۔
شاہرات پر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔
معاشی دیانتداری کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ دیانتداری کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔
ریجنل آفیسرز انسپکشنز اور میٹنگز کے ذریعہ سے فورس کو پیش آنے والے مسائل کا حل کریں۔
پی ایچ پی کے رسپانس ٹائم کو مزید بہتر بنایا جائے اور پی ایچ پی پوسٹوں پر نفری کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔ ایڈیشنل آئی جی بی اے ناصر
ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول بی اے ناصر کی زیر صدارت ریجنل آفیسرز کے ساتھ پہلی ویڈیو لنک میٹنگ منعقد ہوئی۔ ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی، بی اے ناصر نے پنجاب ہائی وے پٹرول کی کمان سنبھالنے کے بعد اپنے دفتر سے بذریعہ ویڈیو لنک تمام ریجنل آفیسرز کے ساتھ پہلی میٹنگ کا انعقاد کیا۔ میٹنگ میں ڈی آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرول ریاض نذیر گاڑا،ڈی ایس پی آپریشنز ذوالفقار علی سندھرانہ اور اے ڈی آئی جی محمد انور نے بھی شرکت کی۔ تمام ریجنل آفیسرز نے اپنے زیر کمان ریجن کے بارے میں ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی کو بریف کیا۔ ایڈیشنل آئی جی صاحب نے درج ذیل ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب ہائی وے پٹرول قابل فخر انداز میں اپنے فرائض سرانجام دے اور دستیاب وسائل کو شاہرات پر شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے بہترین انداز میں استعمال کیا جائے۔ معاشی دیانتداری کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ دیانتداری کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔ انہوں نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب ہائی وے پیٹرول کی اقدار کو مقدم رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اختیارات کا غلط استعمال کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔ ہر سطح پر معاشی احتساب کے ساتھ اخلاقی احتساب بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ریجنل آفیسرز فورس کی فلاح و بہبود کے لیے آزادانہ فیصلے کریں اور پی ایچ پی پوسٹوں پر نفری کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔ بی اے ناصر نے کہا کہ افسران کا ماتحتان سے رویہ مثالی ہونا چاہیے جبکہ پنجاب پولیس کے ضابطہ اخلاق پر من و عن عمل کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ریجنل آفیسر ز انسپکشنز اور میٹنگز کے ذریعہ سے فورس کو پیش آنے والے مسائل کا حل کریں پی ایچ پی کے رسپانس ٹائم کو مزید بہتر بنایا جائے۔۔ ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی بی اے ناصر نے کہا کہ شاہرات پر عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے جبکہ کار کردگی کو مزید بہتر بنایا جائے اور دل جمعی کے ساتھ فرائض منصبی ادا کئے جائیں ایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی نے ہدایت کی کہ اچھے کاموں پر انعام سے نوازا جائے اور غلطیوں پر احتساب کیا جائے۔
(ہینڈ آؤٹ 245 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************