آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا نارووال میں مختلف مقدمات میں اشتہاری ڈکیت گینگ کے 6 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس
آرپی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب،قاتل اور اسکے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم
کسی شہری کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جاسکتی۔ آئی جی پنجاب
ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جائیں، قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔ راؤ سردار علی خان
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے نارووال میں مختلف مقدمات میں اشتہاری ڈکیت گینگ کے 6 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آرپی او گوجرانوالہ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی پی او نارووال کو قاتل اور اسکے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دینے کا حکم دیا۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ کسی شہری کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت ہرگز نہیں دی جاسکتی۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ قانون و انصاف کے تقاضے پورے کرتے ہوئے واقعہ کی ہر پہلو سے تفتیش کی جائے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ملزمان کو جلد از جلدقانون کی گرفت میں لایا جائے اور انہیں قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلائی جائے۔
(ہینڈ آؤٹ 244 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************