آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی زیر صدارت منظم جرائم کے خاتمے اورخطرناک گینگز کے خلاف ٹھوس اقدامات بارے سنٹرل پولیس آفس میں اہم اجلاس
آئی جی پنجاب کا ڈکیتی، رابری، اغواء برائے تاوان اور قتل سمیت دیگر منظم جرائم میں ملوث بڑے گینگزکی فوری طور پر پروفائلنگ کرنے کا حکم
سنگین جرائم میں ملوث عادی مجرمان اور انکے سہولت کاروں کی بیخ کنی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ آئی جی پنجاب
منظم گینگز کے خاتمے کیلئے پائلٹ پراجیکٹ رواں ماہ لاہور سے شروع کیا جائے،لاہور کے بعدصوبہ بھر میں اسی طرز پر اقدامات کئے جائیں گے۔راؤ سردار علی خان
لاہور سے متصل اضلاع شیخوپورہ،قصور، ننکانہ اور اوکاڑہ میں منظم گینگز کی گرفتاری کیلئے بین الاضلاعی کوارڈی نیشن مزید بہتر کرنے کی ہدایت
دیگر صوبوں کی پولیس فورسز کے ساتھ خطرناک گینگز کاڈیٹا شئیر کیا جائے تاکہ ان کی بیخ کنی کا عمل مزید تیز ہوسکے۔ راؤ سردار علی خان
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردارعلی خان نے کہاہے کہ جرائم کی وارداتوں میں ملوث خطرناک منظم گینگز کی گرفتاری کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت سمیت تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ آئی جی پنجاب نے ڈکیتی، رابری، اغواء برائے تاوان اور قتل سمیت دیگر منظم جرائم میں ملوث بڑے گینگزکی فوری طور پر پروفائلنگ کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ آئی ٹی بیسڈ پولیسنگ کے ذریعے ہونے والی پروفائلنگ میں خطرناک گینگز کے سرغنہ،ممبران اورسہولت کاروں کی تفصیل شامل کی جائے۔راؤ سردار علی خان نے لاہور سے منظم جرائم کے خاتمے کیلئے سپروائزری افسران کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ پروفائلنگ کے بعد سنگین جرائم میں ملوث عادی مجرمان اور انکے سہولت کاروں کی بیخ کنی کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں اور منظم جرائم میں ملوث سماج دشمن عناصر کے خاتمے کیلئے پائلٹ پراجیکٹ رواں ماہ ہی لاہور سے شروع کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت دی کہ لاہور سے متصل اضلاع شیخوپورہ،قصور، ننکانہ اور اوکاڑہ میں منظم گینگز کی گرفتاری کیلئے بین الاضلاعی کوارڈی نیشن مزید بہتر بنایا جائے اور سیف سٹی اتھارٹی، سپیشل برانچ اور انویسٹی گیشن باہم کوارڈی نیشن اور موثر اقدامات سے مجرمان کو قانون کی گرفت میں لائیں۔ راؤ سردار علی خا ن نے ہدایت کی کہ صوبے کی تمام بین الصوبائی چیک پوسٹوں پرخطرناک گینگز اور انکے سہولت کاروں کی نقل و حمل پر خصوصی توجہ دی جائے اور دیگر صوبوں کی پولیس فورسز کے ساتھ خطرناک گینگز کاڈیٹا شئیر کیا جائے تاکہ ان کی بیخ کنی کا عمل مزید تیز ہوسکے۔ آئی جی پنجاب نے یہ ہدایات سنٹرل پولیس آفس میں منظم جرائم کے خاتمے اورخطرناک گینگز کی گرفتاری کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کے دوران افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں عادی و پیشہ ور مجرمان کے منظم گروہوں کے خلاف کاروائیوں کیلئے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم ایکشن پلان کا جائزہ لیاگیا۔
آئی جی پنجاب نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ جرائم کی وارداتوں میں ملوث خطرناک گینگز کی گرفتاری کیلئے انسدادای کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے اور لاہور، شیخوپورہ،قصور، ننکانہ اور اوکاڑہ کے سپروائزری افسران ذاتی نگرانی میں بروقت اقدامات کو یقینی بنائیں تاکہ شہروں میں جرائم کی وارداتیں کرکے دیگر علاقوں میں روپوش ہونے والوں کو فوری قانون کی گرفت میں لایا جاسکے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ لاہور کے بعدپنجاب کے تمام اضلاع میں بھی منظم جرائم کے خاتمے کیلئے اسی طرز پر اقدامات کئے جائیں گے جبکہ صوبہ بھر میں بینکوں کی سکیورٹی کیلئے جاری کروہ ایس اوپیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے۔اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن منیر احمد شیخ ا، ایم ڈی سیف سٹی کامران خان اورلاہو رپولیس کے سپروائزری افسران کی شرکت جبکہ راولپنڈی، اوکاڑہ اور قصورکے ڈی پی اوز نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔
(ہینڈ آؤٹ 243 )
اُسامہ محمود
ڈائریکٹر پبلک ریلیشن
پنجاب پولیس
***************************

