آئی جی پنجاب نے راولپنڈی میں دو افراد کے قتل کا نوٹس لےلیا

May 11, 2022

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے راولپنڈی میں فائرنگ سے دو افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کرکے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اورلواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کرکے سخت سزائیں دلوائی جائے گی۔

(روزنامہ انصاف)

***********