آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا شادباغ میں فائرنگ سے باپ بیٹے کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا شادباغ میں فائرنگ سے باپ بیٹے کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس
سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب، ملزمان کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ آئی جی پنجاب
لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے شادباغ لاہور میں فائرنگ سے باپ بیٹے کی ہلاکت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے سینئر پولیس افسران کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ فائرنگ کرنے والے ملزمان کو سیف سٹی کیمروں کی مدد سے جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے  گی۔ راؤ سردار علی خان نے کہا کہ لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔

(ہینڈ آؤٹ 242 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

Press Release Date: 
Wednesday, May 11, 2022