آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا راولپنڈی میں فائرنگ سے دو افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کا راولپنڈی میں فائرنگ سے دو افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس
آئی جی پنجاب نے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔
 ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ آئی جی پنجاب

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان نے راولپنڈی میں فائرنگ سے دو افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے تفتیش کرکے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اورلواحقین کو انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائی جائے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کرکے سخت سزائیں دلوائی جائے گی۔

(ہینڈ آؤٹ 241 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Tuesday, May 10, 2022