آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر صوبہ بھر میں نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کے لیے پولیس کی کاروائیاں جاری۔

آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر صوبہ بھر میں نوجوان نسل کو منشیات سے بچانے کے لیے پولیس کی کاروائیاں جاری۔
رواں برس صوبہ بھر میں منشیات کی سپلائی چین میں ملوث اسمگلرز اور ڈیلرز کے خلاف 16714 مقدمات درج جبکہ 17174 گرفتار۔
ملزمان کے قبضے سے 8347 کلو گرام چرس،269  کلو گرام ہیروئن، 13440 گرام آئس اور 271940 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔
لاہور میں منشیات فروشوں کے خلاف 2438  مقدمات درج کرتے ہوئے 2482 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس
آئی جی پنجاب کا تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز  کے گردوانواح میں کارروائیاں مزید تیز کرنے کا حکم۔ترجمان پنجاب پولیس
مکروہ دھندے میں ملوث ڈیلرز، اسمگلرز اور استعمال کنندہ کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے۔ راؤ سردار علی خان

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر صوبہ بھر میں منشیات کے قلع قمع کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری ہیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث مجرمان کو پابند سلاسل کرنے کیلئے آر پی اوز، ڈی پی اوز ذاتی نگرانی میں بروقت اقدامات کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ماڈرن نشہ آور منشیات شیشہ،آئس،چرس، ہیروئن اور شراب کے استعمال پر کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے تاکہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے ہر حد تک محفوظ رکھا جاسکے۔ راؤ سردارعلی خان نے ہدایت کی ہے کہ صوبہ بھر میں تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز میں منشیات کے استعمال اور خریدوفروخت میں ملوث افراد کے خلاف کاروائیوں کوتیز کیا جائے اور سپلائی چین دینے والے سفاک ملزمان کو قانون کی گرفت میں لاکر سخت سزائیں دلوائی جائیں۔
ترجمان پنجاب پولیس نے رواں برس کے دوران صوبے کے تمام اضلاع میں منشیات فروشوں کے خلاف ہونے والی کاروائیوں کی تفصیل بارے بتایا کہ سال رواں کے پہلے چارماہ کے دوران صوبہ بھر میں منشیات کی سپلائی چین میں ملوث اسمگلرز اور ڈیلرز کے خلاف16714 مقدمات درج کیے گئے ہیں جبکہ اس مکروہ دھندے میں ملوث 17174 منشیات فروشوں، سمگلرز اور مجرمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 8347 کلو گرام چرس،269  کلو گرام ہیروئن، 13440 گرام آئس اور 271940 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ اسی طرح لاہور میں منشیات فروشوں کے خلاف 2438  مقدمات درج کرتے ہوئے 2482 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ لاہور میں گرفتار افراد کے قبضے سے 1171کلو گرام چرس،22کلو ہیروئن، 103گرام آئس اور 17979لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے صوبے کے باقی ریجنز میں ہونے والی کاروائیوں بارے بتایا کہ شیخوپورہ ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف 1236 مقدمات درج کرتے ہوئے 1316 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ گرفتار افراد کے قبضے سے832کلو گرام چرس، 36کلو ہیروئن، 566گرام آئس اور15409لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ گوجرانوالہ میں منشیات فروشوں کے خلاف2564مقدمات درج کرتے ہوئے2819افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ گرفتار افراد کے قبضے سے1518کلو گرام چرس،26کلو ہیروئن، 2.012 گرام آئس اور 14502لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ راولپنڈی ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف1586مقدمات درج کرتے ہوئے 1602افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ گرفتار افراد کے قبضے سے928کلو گرام چرس،29 کلو ہیروئن،2653 گرام آئس اور8130  لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ سرگودھا ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف 797 مقدمات درج کرتے ہوئے 764 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ سرگودھا ریجن میں گرفتار افراد کے قبضے سے481کلو گرام چرس، 42 کلو ہیروئن، 60 گرام آئس اور15434  لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ فیصل آباد ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف2208 مقدمات درج کرتے ہوئے2213افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ گرفتار افراد کے قبضے سے988 گرام چرس،23 کلو ہیروئن، 7569گرام آئس اور 74214 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ملتان ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف2416 مقدمات درج کرتے ہوئے2435افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ گرفتار افراد کے قبضے سے1363.59 کلو گرام چرس، 30کلو ہیروئن، 160 گرام آئس اور 45478 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ ساہیوال ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف1155مقدمات درج کرتے ہوئے 1189افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ گرفتار افراد کے قبضے سے490کلو گرام چرس،47 کلو ہیروئن اور14931لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ ڈی جی خان ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف891 مقدمات درج کرتے ہوئے 897افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ گرفتار افراد کے قبضے سے271 کلو گرام چرس، 07 کلو ہیروئن،06گرام آئس اور 18625 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ بہاولپور ریجن میں منشیات فروشوں کے خلاف1423 مقدمات درج کرتے ہوئے1457 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ گرفتار افراد کے قبضے سے304 کلو گرام چرس، 07 کلو ہیروئن،311 گرام آئس اور47238  لیٹر شراب برآمد کی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں منشیات کے نقصانات اور استعمال کی روک تھام بارے آگاہی مہم چلائی جا رہی ہے تاکہ طلبا و طالبات اور شہریوں کو منشیات کی تباہ کاریوں سے ہر ممکن حد تک محفوظ رکھا جاسکے۔

(ہینڈ آؤٹ 240 )

اُسامہ محمود

ڈائریکٹر پبلک ریلیشن

پنجاب پولیس

***************************

 

Press Release Date: 
Tuesday, May 10, 2022